Kashf-ur-Rahman - Ash-Shu'araa : 130
وَ اِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِیْنَۚ
وَاِذَا : اور جب بَطَشْتُمْ : تم گرفت کرتے ہو بَطَشْتُمْ : گرفت کرتے ہو تم جَبَّارِيْنَ : جابر بن کر
اور جب تم کسی کو پکڑتے ہو تو بڑے سخت گیر اور بےرحم ہوکر پکڑتے ہو
(130) اور جب تم کسی کو پکڑتے ہو اور جب کسی سے داروگیر کرتے ہو تو بڑے سخت گیر اور بےرحم ہوکر پکڑتے ہو یعنی اس تکبر اور تفاخر کا طبیعت پر یہ اثر ہوتا ہے کہ بےرحم ہوکر انتقام لیتے ہو تمہارے قلب میں رحم نہیں رہا۔
Top