Kashf-ur-Rahman - Aal-i-Imraan : 132
وَ اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ الرَّسُوْلَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَۚ
وَاَطِيْعُوا : اور حکم مانو تم اللّٰهَ : اللہ وَالرَّسُوْلَ : اور رسول لَعَلَّكُمْ : تاکہ تم پر تُرْحَمُوْنَ : رحم کیا جائے
اور اللہ اور رسول کا کہا مانو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔1
1 اور اے مسلمانو ! اس آگ سے بچو جو دراصل کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے اور دیکھو اللہ اور اس کے رسول کا کہا مانو اور اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت کرو اور خوشی سے ان کے احکام بجا لایا کرو توقع ہے کہ تم دنیا اور آخرت میں رحم کئے جائو۔ (تیسیر) مطلب یہ ہے کہ اللہ اور اس کے رسول کی فرماں برداری ہی دنیا میں ذلت و رسوائی سے اور قیامت میں دوزخ سے بچا سکتی ہے لہٰذا ایمان لانے کے بعد اللہ اور رسول کی فرمانبرداری میں لگے رہو پہلی آیت میں دوزخ سے بچنے کا حکم تھا دوسری آیت میں اس کا علاج ہے اب آگے جنت کی ترغیب اور تقویٰ کی تاکید ہے۔ (تسہیل)
Top