Kashf-ur-Rahman - Az-Zukhruf : 17
وَ اِذَا بُشِّرَ اَحَدُهُمْ بِمَا ضَرَبَ لِلرَّحْمٰنِ مَثَلًا ظَلَّ وَجْهُهٗ مُسْوَدًّا وَّ هُوَ كَظِیْمٌ
وَاِذَا بُشِّرَ : حالانکہ جب خوش خبری دی جاتی ہے اَحَدُهُمْ : ان میں سے کسی ایک کو بِمَا : ساتھ اس کے جو ضَرَبَ للرَّحْمٰنِ : اس نے بیان کیا رحمن کے لیے مَثَلًا : مثال ظَلَّ : ہوجاتا ہے وَجْهُهٗ : اس کا چہرا مُسْوَدًّا : سیاہ وَّهُوَ كَظِيْمٌ : اور وہ غم کے گھونٹ پینے والا ہوتا
حالانکہ جس چیز کی مثال یہ رحمان کے لئے بیان کرتے ہیں جب اس بیٹی کے ہونے کی ان میں سے کسی کو خبر دیجاتی ہے تو اس کا چہرہ کالا پڑجاتا ہے اور وہ دل ہی دل میں گھٹتا رہتا ہے۔
(17) حالانکہ جس کی مثال یہ اللہ تعالیٰ کے لئے بیان کرتے ہیں اور رحمان کے لئے جس چیز کا نام دھرتے ہیں جب اس بیٹی کے ہونے کی ان میں سے کسی کو خوشخبری دی جاتی ہے تو تمام دن اس کا منہ سیاہ اوراداس رہتا ہے اور وہ دل ہی دل میں گھٹتا رہتا ہے۔ یعنی جو چیز یہ رحمان کی طرف سے منسوب کرتے ہیں جب وہی بیٹی کبھی ان کے ہاں پیدا ہوجاتی ہے تو ان کی حالت بیٹی کی خبر سن کر یہ ہوتی ہے کہ ان کا چہرہ کالا ہوجاتا ہے اور دل میں گھٹتا رہتا ہے۔ آگے اور لڑکیوں کی کمزوری اور ضعف کا حال بیان فرمایا۔
Top