Kashf-ur-Rahman - Al-Maaida : 87
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُحَرِّمُوْا طَیِّبٰتِ مَاۤ اَحَلَّ اللّٰهُ لَكُمْ وَ لَا تَعْتَدُوْا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ الْمُعْتَدِیْنَ
يٰٓاَيُّھَا : اے الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو اٰمَنُوْا : ایمان لائے لَا تُحَرِّمُوْا : نہ حرام ٹھہراؤ طَيِّبٰتِ : پاکیزہ چیزیں مَآ اَحَلَّ : جو حلال کیں اللّٰهُ : اللہ لَكُمْ : تمہارے لیے وَ : اور لَا تَعْتَدُوْا : حد سے نہ بڑھو اِنَّ : بیشک اللّٰهَ : اللہ لَا : نہیں يُحِبُّ : پسند کرتا الْمُعْتَدِيْنَ : حد سے بڑھنے والے
اے ایمان والو جو چیزیں اللہ نے تمہارے لئے حلال کی ہیں ان میں سے لذیذ اور مرغوب طبع چیزوں کو حرام نہ کرلیا کرو اور شرعی حدود سے تجاوز نہ کرو
1 اے ایمان والو ! جو چیزیں اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے حلال کی ہیں ان میں سے لذیذ اور مرغوب طبع چیزوں کو اپنے لئے حرام نہ کرلیا کرو اور مقررہ حدود سے آگے نہ بڑھو بلاشبہ اللہ تعالیٰ حد سے تجاوز کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا اور جو چیزیں اللہ تعالیٰ نے تم کو عطا فرمائی ہیں ان میں سے جو چیزیں حلال اور طبیعت کو مرغوب ہوں ان کو کھائو اور جس اللہ تعالیٰ پر تم ایمان رکھتے ہو اس سے تم ڈرتے رہو۔ (88)
Top