Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 47
قُلْ اَرَءَیْتَكُمْ اِنْ اَتٰىكُمْ عَذَابُ اللّٰهِ بَغْتَةً اَوْ جَهْرَةً هَلْ یُهْلَكُ اِلَّا الْقَوْمُ الظّٰلِمُوْنَ
قُلْ : آپ کہ دیں اَرَءَيْتَكُمْ : تم دیکھو تو سہی اِنْ : اگر اَتٰىكُمْ : تم پر آئے عَذَابُ اللّٰهِ : عذاب اللہ کا بَغْتَةً : اچانک اَوْ جَهْرَةً : یا کھلم کھلا هَلْ : کیا يُهْلَكُ : ہلاک ہوگا اِلَّا : سوائے الْقَوْمُ : لوگ الظّٰلِمُوْنَ : ظالم (جمع)
آپ ان سے فرمائیے ذرا سو جو تو کہ اگر تم پر اللہ کا عذاب آجائے خواہ اچانکا ٓئے یا اطلاع دے کر تو کیا سوائے ظالم لوگوں کے کوئی اور بھی ہلاک کیا جائے گا
-47 آپ ان سے فرمائیے ذرا یہ تو بتائو اگر تم پر اللہ تعالیٰ کا عذاب آجائے خواہ وہ عذاب غفلت اور بیخبر ی میں آجائے جیسا کہ رات کو آجائے یا کھلم کھلا باخبر کے ساتھ آجائے تو کیا سوائے ظالم اور منکروں سے کوئی اور بھی ہلاک کیا جائے گا یعنی ہلاک تو بہر حال منکر ہی ہوں گے لہٰذا کفر و انکار سے باز آ جائو۔
Top