Kashf-ur-Rahman - Al-Haaqqa : 39
وَ مَا لَا تُبْصِرُوْنَۙ
وَمَا لَا : اور جو نہیں تُبْصِرُوْنَ : تم دیکھتے
اور ان چیزوں کی بھی جن کو تم نہیں دیکھتے۔
(39) اور ان چیزوں کی بھی جن کو تم نہیں دیکھتے۔ دنیا کی بعض چیزیں مدرک بالبصر ہیں اوراقرب الی الفہم ہیں اور بعض نہیں اسی وجہ سے مفسرین نے بہت سی باتیں بیان کی ہیں مثلاً قرآن کے وہ لطائف جن کو سمجھ سکتے ہوں اور وہ لطائف جن کو بدون تعلیم اور تنبیہہ کے نہیں سمجھ سکتے یعنی عقل کی آنکھ بعض خوبیوں کو دیکھ لیتی ہے اور بعض پیغمبر علیہ الصلوٰۃ والسلام کی تعلیم کی محتاج ہوتی ہیں۔ یا ماتبصرون سے جو زمین کے اوپر ہے اور مالا تبصرون سے وہ جو زمین کے نیچے پوشیدہ ہے یا عالم اجسام اور عالم ارواح یا مکہ معظمہ اور بیت المعمور غرض معنی کے اعتبار سے آیت کا مفہوم بہت عام ہے اور بعض نے فرمایا ہے کہ ماتبصرون سے پیغمبر کی ذات اقدس اور مالا تبصرون سے اس کلام کو لانے والا فرشتہ ، بہرحال تمام مخلوق کی قسم کھا کر ارشاد فرماتے ہیں۔
Top