Urwatul-Wusqaa - Al-Haaqqa : 39
وَ مَا لَا تُبْصِرُوْنَۙ
وَمَا لَا : اور جو نہیں تُبْصِرُوْنَ : تم دیکھتے
اور جو چیزیں تم نہیں دیکھتے
اور ان چیزوں کی جو تم نہیں دیکھتے 39 ؎ اگر ان چیزوں کو شمار کرنے لگیں جن کو انسان کی یہ مرئی آنکھ نہیں دیکھ سکتی تو وہ بھی ان گنت اور بیشمار ہیں۔ پھر ان ان دیکھی اور ان سمجھی باتوں پر ایمان لانے کی دلیل کیا دی جاسکتی ہے۔ اور ان چیزوں کی شہادت کو ان کے سامنے کیونکر پیش کیا جاسکتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ جو چیزیں نظر آتی ہیں ان کی گواہی پیش کرو یا ان چیزوں کی گواہی پیش کرو جو نظر نہیں آتیں اور ان کو یہ ظاہری آنکھیں نہیں دیکھ سکتیں لیکن ان میں سے بھی ایک ایک کر کے ان کو بطور شہادت پیش کرنا شروع کردیں تو بھی جن لوگوں نے حق کو حق تسلیم نہیں کرنا ہے وہ کبھی تسلیم نہیں کریں گے اور اسی طرح قرآن کریم کو اللہ کا کلام جو اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ ﷺ کے سینہ اقدس میں نازل کیا ہے اس کو رسول اللہ ﷺ کا گھڑا ہوا قرار دیں گے۔ ان کو ہزار دلیلیں دو تو بیکار اور اگر دلیل طلب کرو تو لاحاصل۔ لیکن بات پوچھو تو پھر وہی کہ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا کلام ہو پھر ایسے ضدی اور ہٹ دھرم لوگوں کو منوانے کا طریقہ یہی ہے کہ ان کو پکڑ کر اللہ تعالیٰ کے عذاب میں ایک ڈبکی دی جائے اور پھر سب ہی مانتے چلے جائیں اگرچہ اس طرح کے ماننے سے ان کو کچھ بھی فائدہ نہیں ہوگا۔
Top