Aasan Quran - Al-Haaqqa : 39
وَ مَا لَا تُبْصِرُوْنَۙ
وَمَا لَا : اور جو نہیں تُبْصِرُوْنَ : تم دیکھتے
اور اس کی بھی جسے تم نہیں دیکھتے۔ (8)
8: اس سے مراد کائنات کی تمام مخلوقات ہیں جن میں سے کچھ انسانوں کو نظر آتی ہیں، اور کچھ نظر نہیں آتیں، جیسے عالم بالا کی مخلوقات۔ اور بعض مفسرین نے فرمایا ہے کہ ”جسے تم دیکھتے ہو“ سے مراد آنحضرت ﷺ ہیں اور ”جسے نہیں دیکھتے“ سے مراد حضرت جبرئیل ؑ ہیں جو آپ پر وحی لے کر آتے۔
Top