Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 12
قَالَ مَا مَنَعَكَ اَلَّا تَسْجُدَ اِذْ اَمَرْتُكَ١ؕ قَالَ اَنَا خَیْرٌ مِّنْهُ١ۚ خَلَقْتَنِیْ مِنْ نَّارٍ وَّ خَلَقْتَهٗ مِنْ طِیْنٍ
قَالَ : اس نے فرمایا مَا مَنَعَكَ : کس نے تجھے منع کیا اَلَّا تَسْجُدَ : کہ تو سجدہ نہ کرے اِذْ اَمَرْتُكَ : جب میں نے تجھے حکم دیا قَالَ : وہ بولا اَنَا : میں خَيْرٌ : بہتر مِّنْهُ : اس سے خَلَقْتَنِيْ : تونے مجھے پیدا کیا مِنْ : سے نَّارٍ : آگ وَّخَلَقْتَهٗ : اور تونے اسے پیدا کیا مِنْ : سے طِيْنٍ : مٹی
حضرت حق نے فرمایا تجھ کو کس چیز نے سجدہ کرنے سے روکا جبکہ میں تجھ کو سجدہ کرنے کا حکم دے چکا تھا ابلیس نے کہا میں آدم سے بہتر ہوں کیوں کہ تو نے مجھ کو آگ سے پیدا کیا ہے اور اس کو مٹی سے۔
12 اللہ تعالیٰ نے فرمایا جب میں نے تجھ کو سجدہ کرنے کا حکم دے دیا تھا اور آدم (علیہ السلام) کی تعظیم و تکریم کا امر کرچکا تھا پھر تجھے آدم (علیہ السلام) کو سجدہ کرنے سے کس نے باز رکھا اور کیا چیز تیرے لئے مانع ہوئی ابلیس نے جواب دیا میں آدم (علیہ السلام) سے بہتر ہوں تو نے مجھ کو آگ سے پیدا کیا ہے اور آدم (علیہ السلام) کو مٹی سے بنایا ہے۔ یعنی آگ مٹی سے بہتر اور روشن اور بلند ہے تو نے بہتر کو کمتر کے آگے جھکنے کا حکم دیا تھا اس لئے میں نے اس غیر معقول حکم کی تعمیل نہیں کی۔
Top