Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 139
اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ مُتَبَّرٌ مَّا هُمْ فِیْهِ وَ بٰطِلٌ مَّا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ
اِنَّ : بیشک هٰٓؤُلَآءِ : یہ لوگ مُتَبَّرٌ : تباہو ہونیوالی مَّا : جو هُمْ : وہ فِيْهِ : اس میں وَبٰطِلٌ : اور باطل مَّا : جو كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ : وہ کر رہے ہیں
یہ لوگ جس دین میں ہیں وہ یقیناً برباد کیا جانے والا ہے اور جو کچھ یہ کررہے ہیں وہ سراسر باطل ہے۔
139 بلاشبہ یہ لوگ جس کام میں لگے ہوئے ہیں اور یہ لوگ جس دین میں ہیں وہ تباہ و برباد کیا جانے والا ہے اور جو کچھ یہ کررہے ہیں وہ بےبنیاد اور باطل ہے۔ یعنی فطرتاً باطل کو دوام نہیں باطل پھلتا پھولتا نہیں۔
Top