Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 140
قَالَ اَغَیْرَ اللّٰهِ اَبْغِیْكُمْ اِلٰهًا وَّ هُوَ فَضَّلَكُمْ عَلَى الْعٰلَمِیْنَ
قَالَ : اس نے کہا اَغَيْرَ اللّٰهِ : کیا اللہ کے سوا اَبْغِيْكُمْ : تلاش کروں تمہارے لیے اِلٰهًا : کوئی معبود وَّ : حالانکہ هُوَ : اس فَضَّلَكُمْ : فضیلت دی تمہیں عَلَي : پر الْعٰلَمِيْنَ : سارے جہان
موسیٰ (علیہ السلام) نے یہ بھی کہا کیا اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر میں تمہارے لئے کوئی اور معبود تلاش کروں حالانکہ اس نے تم کو اس زمانے میں جملہ اقوام عالم پر فضیلت عطا فرمائی ہے۔
140 حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے یہ بھی فرمایا کہ کیا اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر میں تمہارے لئے کوئی اور معبود تلاش کروں حالانکہ اس معبود حقیقی نے تم کو اس زمانے میں تمام اقوام ِ عالم پر برتری اور فضیلت عطا فرمائی ہے۔ یعنی بجائے شکر بجالانے کے شرک کی ہوس اور خواہش کرتے ہو۔
Top