Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 158
قُلْ یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اِنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰهِ اِلَیْكُمْ جَمِیْعَا اِ۟لَّذِیْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ١۪ فَاٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ الَّذِیْ یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ كَلِمٰتِهٖ وَ اتَّبِعُوْهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَ
قُلْ : کہ دیں يٰٓاَيُّھَا : اے النَّاسُ : لوگو اِنِّىْ : بیشک میں رَسُوْلُ : رسول اللّٰهِ : اللہ اِلَيْكُمْ : تمہاری طرف جَمِيْعَۨا : سب الَّذِيْ : وہ جو لَهٗ : اس کی مُلْكُ : بادشاہت السَّمٰوٰتِ : آسمان (جمع) وَالْاَرْضِ : اور زمین لَآ : نہیں اِلٰهَ : معبود اِلَّا : مگر هُوَ : وہ يُحْيٖ : زندہ کرتا ہے وَيُمِيْتُ : اور مارتا ہے فَاٰمِنُوْا : سو تم ایمان لاؤ بِاللّٰهِ : اللہ پر وَرَسُوْلِهِ : اور اس کا رسول النَّبِيِّ : نبی الْاُمِّيِّ : امی الَّذِيْ : وہ جو يُؤْمِنُ : ایمان رکھتا ہے بِاللّٰهِ : اللہ پر وَكَلِمٰتِهٖ : اور اس کے سب کلام وَاتَّبِعُوْهُ : اور اس کی پیروی کرو لَعَلَّكُمْ : تاکہ تم تَهْتَدُوْنَ : ہدایت پاؤ
اے پیغمبر ﷺ ! آپ فرما دیجئے اے انسانو ! میں تم سب کی طرف اس اللہ کا رسول ہوکر آیا ہوں جس کی حکومت سب آسمانوں اور زمین میں قائم ہے اس کے سوا اور کوئی حقیقی معبود نہیں ہے وہی زندگی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے سو لوگو ! اللہ پر ایمان لائو اور اس کے رسول نبی امی پر بھی ایمان لائو جس کی شان یہ ہے کہ وہ خود بھی اللہ پر اور اس کی تمام کتابوں پر ایمان رکھتا ہے اور تم اسی نبی امی کے تابع رہو تاکہ تم راہ یافتہ ہوجائو۔
158 اے پیغمبر ﷺ ! آپ بنی نوع انسان کو فرما دیجئے اے انسانو ! میں تم سب کی طرف اس اللہ تعالیٰ کا رسول اور پیغامبر ہوکر آیا ہوں جس کی حکومت اور جس کا راج تمام آسمانوں میں اور زمین میں قائم ہے اور اس کے سوا اور کوئی حقیقی معبود نہیں ہے وہی زندگی عطا کرتا ہے اور وہی موت دیتا ہے لہٰذا تم سب لوگ اللہ تعالیٰ پر ایمان لائو اور اس کے بھیجے ہوئے رسول نبی امی پر ایمان لائو جس کی شان یہ ہے کہ وہ خود بھی اللہ تعالیٰ پر اور اس کی تمام کتابوں پر ایمان رکھتا ہے تم اس نبی امی کی پیروی کرو تاکہ تم راہ راست پر آجائو اور تم راہ یافتہ ہوجائو۔
Top