Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 159
وَ مِنْ قَوْمِ مُوْسٰۤى اُمَّةٌ یَّهْدُوْنَ بِالْحَقِّ وَ بِهٖ یَعْدِلُوْنَ
وَمِنْ : سے (میں) قَوْمِ مُوْسٰٓي : قوم موسیٰ اُمَّةٌ : ایک گروہ يَّهْدُوْنَ : ہدایت دیتا ہے بِالْحَقِّ : حق کی وَبِهٖ : اور اس کے مطابق يَعْدِلُوْنَ : انصاف کرتے ہیں
اور موسیٰ (علیہ السلام) کی قوم میں سے ایک جماعت ایسی بھی ہے جو لوگوں کو راہ حق بتاتی ہے اور حق ہی کے مطابق انصاف کرتی ہے
159 اور موسیٰ (علیہ السلام) کی قوم میں سے ایک جماعت ایسی بھی ہے جو لوگوں کو راہ حق بتاتی ہے اور اسی حق کے مطابق جملہ معاملات میں انصاف کرتی ہے۔ یعنی اسلام کا راستہ بتاتی ہے اور اسلام کے موافق معاملات باہمی میں انصاف کرتی ہے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں وہی لوگ تھے کہ جب حضرت پہنچے تو ایمان لائے جیسے عبداللہ بن سلام ؓ ۔ 12
Top