Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 25
قَالَ فِیْهَا تَحْیَوْنَ وَ فِیْهَا تَمُوْتُوْنَ وَ مِنْهَا تُخْرَجُوْنَ۠   ۧ
قَالَ : فرمایا فِيْهَا : اس میں تَحْيَوْنَ : تم جیو گے وَفِيْهَا : اور اس میں تَمُوْتُوْنَ : تم مروگے وَمِنْهَا : اور اس سے تُخْرَجُوْنَ : تم نکالے جاؤگے
خدا نے یہ بھی فرمایا کہ تم زمین ہی پر زندہ رہوگے اور زمین ہی پر مروگے اور زمین ہی میں سے دوبارا نکالے جائوگے۔
25 اور اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمادیا کہ تم کو زمین ہی میں زندہ رہنا اور اسی زمین میں مرنا اور اس ہی زمین سے نکلنا ہے یعنی مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہوکر زمین ہی سے نکالے جائو گے۔
Top