Kashf-ur-Rahman - An-Naba : 11
وَّ جَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا۪
وَّجَعَلْنَا : اور بنایا ہم نے النَّهَارَ مَعَاشًا : دن کو معاش کا وقت/ کام کا وقت
اور ہم ہی نے دن کو کمائی کا وقت بنایا۔
(11) اور ہم ہی نے دن کو کمائی کا وقت بنایا۔ رات کو لباس یعنی اندھیرا ہونا ایک قسم کا پردہ ہے اور نیز رات کو عام طور پر سونے میں آدمی کپڑا اوڑھتا ہے، بہرحال رات ایک ڈھانکنے والی چیز ہے اور دن معاش کے لئے مقرر کیا یعنی تاکہ اس میں اپنے لئے اور اپنے متعلقین کے لئے روزی کمائو اور اپنا کاروبار کرو اور ضروریات زندگی اور سامان معیشت پیدا کرو۔
Top