Tafseer-e-Madani - Al-Muminoon : 22
وَ عَلَیْهَا وَ عَلَى الْفُلْكِ تُحْمَلُوْنَ۠   ۧ
وَعَلَيْهَا : اور ان پر وَعَلَي الْفُلْكِ : اور کشتی پر تُحْمَلُوْنَ : سوار کیے جاتے ہو
اور ان پر اور ان کشتیوں پر تم لوگ لدے پھرتے بھی ہوف 3
30 سواری اور بوجھ برداری کے ذرائع و وسائل میں دعوت غور وفکر : سو ارشاد فرمایا گیا " اور ان پر اور ان طرح طرح کی کشتیوں اور بحری جہازوں پر تم لوگ لدے لدے پھرتے ہو "۔ اور اس طرح تم دور و نزدیک کی مختلف مسافتیں طے کرتے اور طرح طرح کے فائدے اٹھاتے ہو۔ اور ان سواریوں کے ذریعے تم لوگ وہاں وہاں پہنچتے ہو جہاں انکے بغیر پہنچنا تمہارے بس میں نہیں ہوتا، بجز جان توڑ مشقت کے۔ جیسا کہ دوسرے مقام پر ارشاد فرمایا گیا ۔ { وَتَحْمِلُ اَثْقَالَکُمْ اِلٰی بَلَدٍ لَّمْ تَکُوْنُوْا بَالِغِیْہِ اِلَّا بِشِقِّ الْاَنْفُسِ اِنَّ رَبَّکُمْ لَرَؤُوْفٌ رَّحِیْمٌ } ۔ (النحل : 7) ۔ سو اس سب میں کس قدر عظیم الشان دلائل ہیں اس وحدہ لاشریک کی قدرت بےپایاں، رحمت بےنہایت اور عنایت بےغایت کے ۔ سبحانہ و تعالیٰ ۔ پھر بھی اس کے حق معرفت و عبودیت سے غفلت برتنا اور اس سے منہ موڑنا کس قدر ظلم و بےانصافی ہے ۔ وَالْعَیَاذ باللّٰہِ مِنْ شَائِبَۃِ کُلِّ ظُلْمٍ وَ کُفْرٍ وَزَیْغِ وَّانْحِرَاف ۔ اللہ تعالیٰ ہمیشہ اپنے شکر سے سرشار رکھے ۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین -
Top