Tafseer-e-Madani - Al-Anfaal : 7
وَ اِذْ یَعِدُكُمُ اللّٰهُ اِحْدَى الطَّآئِفَتَیْنِ اَنَّهَا لَكُمْ وَ تَوَدُّوْنَ اَنَّ غَیْرَ ذَاتِ الشَّوْكَةِ تَكُوْنُ لَكُمْ وَ یُرِیْدُ اللّٰهُ اَنْ یُّحِقَّ الْحَقَّ بِكَلِمٰتِهٖ وَ یَقْطَعَ دَابِرَ الْكٰفِرِیْنَۙ
وَاِذْ : اور جب يَعِدُكُمُ : تمہیں وعدہ دیتا تھا اللّٰهُ : اللہ اِحْدَى : ایک کا الطَّآئِفَتَيْنِ : دو گروہ اَنَّهَا : کہ وہ لَكُمْ : تمہارے لیے وَتَوَدُّوْنَ : اور چاہتے تھے اَنَّ : کہ غَيْرَ : بغیر ذَاتِ الشَّوْكَةِ : کانٹے والا تَكُوْنُ : ہو لَكُمْ : تمہارے لیے وَ : اور يُرِيْدُ : چاہتا تھا اللّٰهُ : اللہ اَنْ : کہ يُّحِقَّ : ثابت کردے الْحَقَّ : حق بِكَلِمٰتِهٖ : اپنے کلمات سے وَيَقْطَعَ : اور کاٹ دے دَابِرَ : جڑ الْكٰفِرِيْنَ : کافر (جمع)
اور (وہ بھی یاد کرو کہ) جب اللہ وعدہ فرما رہا تھا تم سے ان دونوں گروہوں میں سے ایک کے بارے میں،1 کہ وہ یقیناً تمہارے لئے ہے، اور تم یہ چاہتے تھے کہ مسلح گروہ (تجارتی قافلہ) تمہیں مل جائے، مگر اللہ یہ چاہتا تھا کہ حق کو حق کر کے دکھائے اپنے ارشادات (و فرامین) کے ذریعے، اور جڑ کاٹ کر رکھ دے ایسے کافروں کی،2
10 جہاد فی سبیل اللہ کے ایک اہم مقصد کا ذکر وبیان : سو اس سے واضح فرما دیا گیا کہ جہاد و قتال فی سبیل اللہ کا ایک اہم اور بنیادی مقصد کفر اور اہل کفر کے اشرار کی بیخ کنی ہے۔ سو ارشاد فرمایا گیا کہ تاکہ اللہ جڑ کاٹ دے ایسے کافروں کی۔ جو کہ حق کی راہ روکتے اور اللہ کے پیغمبر اور ایسے مومنین کاملین کے مقابلے میں صف آرا ہو رہے تھے۔ چناچہ ایسے ہی ہوا۔ غزوئہ بدر میں کفار قریش کے ستر سردار تہ تیغ ہوئے جن میں اس امت کا فرعون یعنی ابوجہل بھی شامل تھا۔ اور ستر ہی قید و بند میں پکڑے اور جکڑے گئے۔ اور اس طرح ان کا غرور ہمیشہ کیلئے خاک میں مل گیا اور ان کی کمر ٹوٹ گئی۔ اور بالآخر وہ سب فی النار والسقر ہوگئے ۔ والعیاذ باللہ ۔ والحمد للّٰہ جَلَّ و عَلا ۔ سو اللہ اور اس کے رسول کی راہ روکنے والوں کا انجام بہرحال بہت برا ہے۔ بہرکیف اس ارشاد سے یہ واضح فرمایا گیا کہ تم لوگ اگرچہ اپنے صنعف اور کمزوری کی بناء پر یہ چاہتے اور اس بات کی خواہش رکھتے تھے کہ تجارتی قافلہ تمہارے ہاتھ لگ جائے اور تمہیں جنگ وجدال اور قتل و قتال کی صعوبتیں نہ برداشت کرنی پڑیں لیکن اللہ تعالیٰ کو یہ منظور تھا کہ حق و باطل کا معرکہ قائم ہو۔ تاکہ اللہ تعالیٰ حق کا حق ہونا واضح کردے اور تاکہ وہ ایسے کافروں کی جڑ کاٹ کر رکھ دے جس سے یہ شجرئہ خبیثہ دوبارہ سر نہ اٹھا سکے۔
Top