Madarik-ut-Tanzil - Al-Hajj : 50
فَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ رِزْقٌ كَرِیْمٌ
فَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : پس جو لوگ ایمان لائے وَعَمِلُوا : اور انہوں نے عمل کیے الصّٰلِحٰتِ : اچھے لَهُمْ : ان کے لیے مَّغْفِرَةٌ : بخشش وَّ : اور رِزْقٌ : رزق كَرِيْمٌ : باعزت
تو جو لوگ ایمان لائے اور کام نیک کئے ان کے لئے بخشش اور آبرو کی روزی ہے
50: فَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْاوَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَھُمْ مَّغْفِرَۃٌ (پس وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے اعمال صالحہ کئے ان کے لئے بخشش ہے) گناہوں کی وَّرِزْقٌ کَرِیْمٌ (اور عمدہ روزی) اچھی شاندار۔ پھر ڈرایا فرمایا۔
Top