Tafseer-e-Mazhari - Al-Hajj : 50
فَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ رِزْقٌ كَرِیْمٌ
فَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : پس جو لوگ ایمان لائے وَعَمِلُوا : اور انہوں نے عمل کیے الصّٰلِحٰتِ : اچھے لَهُمْ : ان کے لیے مَّغْفِرَةٌ : بخشش وَّ : اور رِزْقٌ : رزق كَرِيْمٌ : باعزت
تو جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کئے ان کے لئے بخشش اور آبرو کی روزی ہے
فالذین امنوا وعملوا الصلحت لہم مغفرۃ ورزق کریم۔ پس جن لوگوں نے (میرے لائے ہوئے پیام کو) مان لیا اور نیک کام کئے (یعنی جن کاموں کا میں نے حکم دیا اس کی انہوں نے تعمیل کی) انہی کے لئے (گزشتہ گناہوں کی) معافی ہے اور عزت کی روزی (یعنی جنت) ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اسلام ان (گناہوں) کو ڈھا دیتا ہے جو پہلے کئے ہوئے ہوتے ہیں رواہ مسلم عن عمرو بن العاص۔
Top