Madarik-ut-Tanzil - Ash-Shu'araa : 119
فَاَنْجَیْنٰهُ وَ مَنْ مَّعَهٗ فِی الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۚ
فَاَنْجَيْنٰهُ : تو ہم نے نجات دی اسے وَمَنْ : اور جو مَّعَهٗ : اس کے ساتھ فِي الْفُلْكِ : کشتی میں الْمَشْحُوْنِ : بھری ہوئی
پس ہم نے ان کو اور جو ان کے ساتھ بڑھی ہوئی کشتی میں سوار تھے ان کو بچا لیا
قراءت : حفص نے مَعِیَ پڑھا ہے۔ 119: فَاَنْجَیْنٰہُ وَمَنْ مَّعَہٗ فِی الْفُلْکِ (پس ہم نے ان کو اور ان کے ساتھ جو کشتی میں تھے۔ نجات دی) الفلکؔ (کشتی) اس کی جمع فُلْکٌ آتی ہے۔ واحد قُفلٌ ہے اور جمع بروزن اُسْدٌ ہے۔ الْمَشْحُوْنِ (بھری ہوئی) ۔ اس سے شحنۃ البلد جو اس کو پورے طور پر بھر دے۔ کہتے ہیں۔
Top