Madarik-ut-Tanzil - Ash-Shu'araa : 38
فَجُمِعَ السَّحَرَةُ لِمِیْقَاتِ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍۙ
فَجُمِعَ : پس جمع کیے گئے السَّحَرَةُ : جادوگر لِمِيْقَاتِ : مقررہ وقت پر يَوْمٍ : ایک دن مَّعْلُوْمٍ : جانے پہچانے (معین)
تو جادوگر ایک مقرر دن کی میعاد پر جمع ہوگئے
38: فَجُمِعَ السَّحَرَۃُ لِمِیْقَاتِ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ (چنانچہ جادوگروں کو مقررہ تاریخ کو معین وقت پر جمع کیا گیا) یوم معلوم یعنی یوم زینت اور میقات سے چاشت کا وقت کیونکہ موسیٰ (علیہ السلام) نے یہی وقت ان سے مقرر فرمایا تھا جیسا کہ اس ارشاد میں ہے موعدکم یوم الزینۃ وان یحشر الناس ضحی ] طہ : 59[ میقاتؔ جس کو مقرر کردی اور جس زمانہ کو حد بندی کردی جائے یا جو جگہ طے کی جائے اور اسی سے مواقیت الاحرام ہیں۔
Top