Madarik-ut-Tanzil - Ash-Shu'araa : 39
وَّ قِیْلَ لِلنَّاسِ هَلْ اَنْتُمْ مُّجْتَمِعُوْنَۙ
وَّقِيْلَ : اور کہا گیا لِلنَّاسِ : لوگوں سے هَلْ : کیا اَنْتُمْ : تم مُّجْتَمِعُوْنَ : جمع ہونے ہو (جمع ہوگے)
اور لوگوں سے کہہ دیا گیا کہ تم (سب) کو اکٹھے ہوجانا چاہیے
39: وَّ قِیْلَ لِلنَّاسِ ھَلْ اَنْتُمْ مُّجْتَمِعُوْنَ (اور لوگوں کو کہا گیا کہ تم بھی جمع ہوجائو گے) یعنی تم جمع ہوجائو ان کے اجتماع کے سلسلہ میں ان سے سستی کا گمان ہے اور مراد اس سے ان کا جلد جمع کرنا ہے۔
Top