Madarik-ut-Tanzil - An-Naml : 41
قَالَ نَكِّرُوْا لَهَا عَرْشَهَا نَنْظُرْ اَتَهْتَدِیْۤ اَمْ تَكُوْنُ مِنَ الَّذِیْنَ لَا یَهْتَدُوْنَ
قَالَ : اس نے کہا نَكِّرُوْا : وضع بدل دو لَهَا : اس کے لیے عَرْشَهَا : اس کا تخت نَنْظُرْ : ہم دیکھیں اَتَهْتَدِيْٓ : آیا وہ راہ پاتی (سمجھ جاتی) ہے اَمْ تَكُوْنُ : یا ہوتی ہے مِنَ : سے الَّذِيْنَ : جو لوگ لَا يَهْتَدُوْنَ : راہ نہیں پاتے (نہیں سمجھتے)
سلیمان نے کہا کہ ملکہ کے (امتحان عقل کے) لئے اس کے تخت کی صورت بدل دو دیکھیں کہ وہ سوجھ رکھتی ہے یا ان لوگوں میں ہے جو سوجھ نہیں رکھتے
41: قَالَ نَکِّرُوْا لَہَا عَرْشَہَا (آپ نے فرمایا اس کا تخت تبدیل کردو) ۔ یعنی اس کے مقدم کو موخر اور اعلیٰ کو اسفل کردو۔ نَنْظُرْ (ہم دیکھیں) ۔ نحو : جزم کی صورت میں یہ جواب ہے۔ اَتَہْتَدِیْ (کیا اس کو صحیح پتہ چلتا ہے) ۔ اپنے تخت کی پہچان کرنے میں موقعہ سوال پر درست جواب دینے میں۔ اَمْ تَکُوْنُ مِنَ الَّذِیْنَ لَا یَہْتَدُوْنَ (یا اس کا شمار انہی لوگوں میں ہے جو ایسی باتوں کا پتہ نہیں لگا سکتے) ۔
Top