Madarik-ut-Tanzil - Aal-i-Imraan : 74
یَّخْتَصُّ بِرَحْمَتِهٖ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ
يَّخْتَصُّ : وہ خاص کرلیتا ہے بِرَحْمَتِهٖ : اپنی رحمت سے مَنْ : جس کو يَّشَآءُ : وہ چاہتا ہے وَاللّٰهُ : اور اللہ ذُو الْفَضْلِ : فضل والا الْعَظِيْمِ : بڑا۔ بڑے
وہ اپنی رحمت سے جس کو چاہتا ہے خاص کرلیتا ہے اور خدا بڑے فضل کا مالک ہے
شاہی اعلان : 74: یَخْتَصُّ بِرَحْمَتِہٖ مَنْ یَّشَآ ئُ وَاللّٰہُ ذُوالْفَضْلِ الْعَظِیْمِ ۔ (وہ اپنی رحمت کے ساتھ جس کو چاہتے ہیں خاص کرتے ہیں) رحمت سے مراد یہاں نبوت یا اسلام ہے۔ وَاللّٰہُ ذُوالْفَضْلِ الْعَظِیْمِ ۔ (اور اللہ تعالیٰ بہت بڑے فضل والے ہیں) ۔
Top