Madarik-ut-Tanzil - Adh-Dhaariyat : 10
قُتِلَ الْخَرّٰصُوْنَۙ
قُتِلَ : مارے گئے الْخَرّٰصُوْنَ : اٹکل دوڑانے والے
اٹکل دوڑانے والے ہلاک ہوں
بےدلیل باتوں والوں کی ہلاکت : آیت 10 : قُتِلَ (غارت ہوجائیں) ملعون ہوئے دراصل یہ قتل و ہلاکت کی بددعا ہے۔ پھر لعنت کی جگہ استعمال ہونے لگی۔ الْخَرّٰصُوْنَ (بےسند باتیں کرنے والے) جھوٹے ٗ غلط اندازے کرنے والے وہ مختلف باتیں کرنے والے تھے۔ لام سے انہی کی طرف اشارہ ہے گویا تقدیر کلام اس طرح ہے۔ قتل ہؤلاء الخراصون۔ یہ بےسند باتیں کرنے والے ہلاک ہوں۔
Top