Urwatul-Wusqaa - Al-An'aam : 75
لَا یُفَتَّرُ عَنْهُمْ وَ هُمْ فِیْهِ مُبْلِسُوْنَۚ
لَا : نہ يُفَتَّرُ : کم کیا جائے گا عَنْهُمْ : ان سے وَهُمْ : اور وہ فِيْهِ مُبْلِسُوْنَ : اس میں مایوس ہوں گے
وہ (عذاب) ان سے ہلکا نہ کیا جائے گا اور وہ لوگ اس میں مایوس ہوں گے
یہ عذاب ان پر اس طرح مسلط ہوگا کہ کبھی اس سے رہائی نہیں پائیں گے 75 ؎ (یفتر) کا اصل مادہت ر ہے اور (یفتر) واحد مذکر مضارع مجہول منفی (تفتیر) مصدر (وز تفعیل ) کم نہیں کیا جائے گا ۔ ہلکا نہیں کیا جائے گا۔ یہ عذاب اہل دوزخ پر اس طرح مسلط کیا جائے گا کہ اس سے نجات پانا تو درکنا اس میں کمی بھی نہیں کی جائے گی اور ان سے نالا بھی نہیں جائے گا یہاں تک کہ وہ اس میں بالکل مایوس پڑے رہیں گے اور کسی طرح کی کوئی امید کی کرن بھی نہیں رہے گی کہ شاید کسی طرح یا کبھی اس سے نجات حاصل کرلیں اور دنیا میں جتنے سہارے انہوں نے اس وقت کے لیے بنارکھے تھے وہ بھی ایک ایک کرکے ختم کردئیے جائیں گے۔ جس کی وضاحت عزوۃ الوثقی جلد 1 سورة القبرہ کی آیت 165 ، 166 میں کردی گئی ہے وہیں سے ملاحظہ کرلیں۔
Top