Madarik-ut-Tanzil - Al-An'aam : 18
وَ هُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهٖ١ؕ وَ هُوَ الْحَكِیْمُ الْخَبِیْرُ
وَهُوَ : اور وہ الْقَاهِرُ : غالب فَوْقَ : اوپر عِبَادِهٖ : اپنے بندے وَهُوَ : اور وہ الْحَكِيْمُ : حکمت والا الْخَبِيْرُ : خبر رکھنے والا
اور وہ اپنے بندوں پر غالب ہے اور وہ دانا اور خبردار ہے۔
نحوی ترکیب : آیت 18 : وَہُوَ الْقَاہِرُ یہ مبتداء اور خبر ہے۔ یعنی غالب و مقتدر ہے۔ فَوْقَ عِبَادِہٖیہ دوسری خبر ہے یعنی ان پر قدرت سے غالب ہے۔ القہر مراد کو پالینا۔ جبکہ دوسرا اس کو پالینے میں رکاوٹ ہو۔ وَہُوَ الْحَکِیْمُ اپنے مقصد کے نفاذ میں۔ الْخَبِیْرُ اپنے بندوں میں سے اہل قہر کو جاننے والا ہے۔
Top