Madarik-ut-Tanzil - Al-Ghaashiya : 24
فَیُعَذِّبُهُ اللّٰهُ الْعَذَابَ الْاَكْبَرَؕ
فَيُعَذِّبُهُ اللّٰهُ : پھر اسے عذاب دے گا اللہ الْعَذَابَ : عذاب الْاَكْبَرَ : بڑا
تو خدا اس کو بڑا عذاب دے گا
24 : فَیُعَذِّبُہُ اللّٰہُ الْعَذَابَ الْاَکْبَرَ (تو اللہ تعالیٰ اس کو بڑی سزادیگا ) نحو : یہ استثناء منقطع ہے۔ یعنی تم ان پر مسلط نہیں ہو۔ لیکن جس نے ان میں سے منہ موڑا اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ کفر کیا اللہ تعالیٰ کو اس پر کامل ولایت و غلبہ حاصل ہے۔ پس وہ اس کو بڑے عذاب میں مبتلا کریگا اور وہ بڑا عذاب جہنم کا عذاب ہے۔ ایک قول یہ ہے : فذکرؔ سے استثناء ہے پس آپ نصیحت کریں مگر وہ آدمی جس کے ایمان سے تمہاری امید منقطع ہوچکی ہو۔ اور وہ منہ موڑنے والا ہو تو وہ عذاب اکبر کا حقدار ہے۔ اس صورت میں ان کے مابین یہ جملہ معترضہ ہوگا۔
Top