Madarik-ut-Tanzil - Al-Ghaashiya : 25
اِنَّ اِلَیْنَاۤ اِیَابَهُمْۙ
اِنَّ : بیشک اِلَيْنَآ : ہماری طرف اِيَابَهُمْ : ان کا لوٹنا
بیشک ان کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا ہے
25 : اِنَّ اِلَیْنَآ اِیَابَھُمْ (ہمارے ہی پاس ان کا آنا ہوگا) ایابؔ : رجوع۔ ظرف کو مقدم کرنے کا فائدہ وعید میں شدت ظاہر فرمانا ہے۔ اور بلاشبہ ان کا رجوع ایسے جبار کی بارگاہ میں ہوگا۔ جو انتقام پر پوری قدرت رکھتا ہے۔
Top