Madarik-ut-Tanzil - Al-Ghaashiya : 6
لَیْسَ لَهُمْ طَعَامٌ اِلَّا مِنْ ضَرِیْعٍۙ
لَيْسَ لَهُمْ : نہیں ان کے لئے طَعَامٌ : کھانا اِلَّا : مگر مِنْ ضَرِيْعٍ : خار دار گھاس سے
اور خاردار جھاڑ کے سوا ان کے لئے کوئی کھانا نہیں (ہوگا)
6 : لَیْسَ لَھُمْ طَعَامٌ اِلَّا مِنْ ضَرِیْعٍ (ان کو سوائے ایک خار دار جھاڑی کے اور کوئی کھانا نصیب نہ ہوگا) ضریعٌؔ یہ ایک نبات ہے جس کے تروتازہ پودے کو اشُبْرِقْ بولتے ہیں۔ جب وہ خشک ہو تو ضریع کہلاتا ہے۔ وہ ہلاک کن زہریلا ہوتا ہے۔ اقسامِ عذاب : عذاب کئی اقسام کے ہونگے اور معذب لوگوں کے بھی طبقات ہونگے۔ ان میں بعض زقوم کھائیں گے۔ بعض غسلین کھائیں گے۔ بعض کو ضریع کھانے کو ملے گی پس اس آیت اور دوسری آیت میں تناقض نہیں۔ وَلَا طَعَامٌ اِلَّامِنْ غِسْلِیْنٍ ۔ ] الحاقۃ : 36 [
Top