Tafseer-e-Majidi - Al-Muminoon : 74
وَ اِنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ عَنِ الصِّرَاطِ لَنٰكِبُوْنَ
وَاِنَّ : اور بیشک الَّذِيْنَ : جو لوگ لَا يُؤْمِنُوْنَ : ایمان نہیں لاتے بِالْاٰخِرَةِ : آخرت پر عَنِ : سے الصِّرَاطِ : راہ (حق) لَنٰكِبُوْنَ : البتہ ہٹے ہوئے ہیں
اور یقیناً جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وہ راہ سے بھٹکنے والے ہیں،70۔
70۔ (وہ تو ہر سیدھی بات کو ٹیڑھی بنا لیں گے) ہدایت کی طلب دل میں جبھی پیدا ہوتی ہے۔ جب پہلے آخرت کا یعنی اس ” آج “ کے بعد ایک ” کل “ کے ظہور کا یقین ہولے۔
Top