Tafseer-e-Mazhari - Al-Muminoon : 74
وَ اِنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ عَنِ الصِّرَاطِ لَنٰكِبُوْنَ
وَاِنَّ : اور بیشک الَّذِيْنَ : جو لوگ لَا يُؤْمِنُوْنَ : ایمان نہیں لاتے بِالْاٰخِرَةِ : آخرت پر عَنِ : سے الصِّرَاطِ : راہ (حق) لَنٰكِبُوْنَ : البتہ ہٹے ہوئے ہیں
اور جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے وہ رستے سے الگ ہو رہے ہیں
وان الذین لا یومنون بالاخرۃ عن الصراط لنکبون۔ اور جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وہ بلاشبہ سیدھے راستے سے ہٹتے جا رہے ہیں۔ الصِّرَّاط میں الف لام عہدی ہے یعنی سیدھا راستہ۔ لَنٰکِبُوْنَ مڑ رہے ہیں ‘ ان میں استعداد اور صلاحیت ہی نہیں ہے ان کی تخلیق ہی اللہ کے اسم مضل کے پَر تو سے ہوئی ہے۔ ان کے لئے سیدھے راستے پر چلنا ممکن ہی نہیں ہے۔
Top