Tafseer-e-Majidi - Aal-i-Imraan : 163
هُمْ دَرَجٰتٌ عِنْدَ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ بَصِیْرٌۢ بِمَا یَعْمَلُوْنَ
ھُمْ : وہ۔ ان دَرَجٰتٌ : درجے عِنْدَ : پاس اللّٰهِ : اللہ وَاللّٰهُ : اور اللہ بَصِيْرٌ : دیکھنے ولا بِمَا : جو يَعْمَلُوْنَ : وہ کرتے ہیں
یہ لوگ اللہ کے نزدیک (مختلف) طبقوں میں ہوں گے اور اللہ ان کے اعمال کو خوب دیکھنے والا ہے،335 ۔
335 ۔ (اور اپنے اسی علم کامل کے مطابق جزا وسزا دینے والا ھم یعنی یہ سب لوگ رضاء حق پر چلنے والے ہیں۔ اور راہ حق کی مخالفت کرنے والے ہیں۔ (آیت) ” ھم درجت “ یہ مختلف طبقہ اللہ کے ہاں محبوبیت اور مغضوبیت کے لحاظ سے ہوں گے۔ تقدیر کلام یوں ہے ھم ذو درجت یالھم درجت، معنی ھم درجت۔ ای ذو درجت اولھم درجت (قرطبی) وتقدیر الکلام لھم درجت عند اللہ (کبیر) (آیت) ” عند اللہ سے مراد ہے اللہ کی عدالت میں۔ ای فی حکم اللہ وعلمہ (کبیر)
Top