Tafseer-e-Majidi - Al-Ahzaab : 60
لَئِنْ لَّمْ یَنْتَهِ الْمُنٰفِقُوْنَ وَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ وَّ الْمُرْجِفُوْنَ فِی الْمَدِیْنَةِ لَنُغْرِیَنَّكَ بِهِمْ ثُمَّ لَا یُجَاوِرُوْنَكَ فِیْهَاۤ اِلَّا قَلِیْلًا٤ۖۛۚ
لَئِنْ : اگر لَّمْ يَنْتَهِ : باز نہ آئے الْمُنٰفِقُوْنَ : منافق (جمع) وَالَّذِيْنَ : اور وہ جو فِيْ قُلُوْبِهِمْ : ان کے دلوں میں مَّرَضٌ : روگ وَّالْمُرْجِفُوْنَ : اور جھوٹی افواہیں اڑانے والے فِي : میں الْمَدِيْنَةِ : مدینہ لَنُغْرِيَنَّكَ : ہم ضرور تمہیں پیچے لگا دیں گے بِهِمْ : ان کے ثُمَّ : پھر لَا يُجَاوِرُوْنَكَ : تمہارے ہمسایہ نہ رہیں گے وہ فِيْهَآ : اس (شہر) میں اِلَّا : سوائے قَلِيْلًا : چند دن
اگر منافقین اور وہ لوگ نہ باز آئے جن کے دلوں میں روگ ہے،138۔ اور جو مدینہ میں افواہیں اڑایا کرتے ہیں،139۔ تو ہم ضرور آپ کو ان پر مسلط کریں گے،140۔ پھر یہ لوگ آپ کے پاس مدینہ میں بس قدرے قلیل رہنے پائیں گے۔
138۔ (روگ آوارگی کا یا تاک جھانک کا) (آیت) ” والذین فی قلوبھم مرض “۔ مرض سے مراد ایمان کی کمزوری ہے۔ وھو ضعف الیقین (جصاص) وھم قوم کان فیھم ضعف ایمان وقلۃ ثبات علیہ (روح) یہ وہ لوگ تھے جو مسلم کنیزوں سے راستہ اور گلی میں چھیڑ چھاڑ کیا کرتے تھے۔ اور کبھی کبھی ان کے شبہ میں، مسلم معزز وشریف عورتوں سے بھی۔ 139۔ چھوٹی چھوٹی اور پریشان کرنے والی۔ مثلا یہ کہ فلاں غنیم چڑھائی کرنے کو ہے ..... آج کل کی اصطلاح میں، مسلم اسٹیٹ کو جنگ اعصابی میں مبتلا کرنے والے ...... یہ لوگ اپنے اس پر اپیگنڈا سے مسلمانوں پر اہل کفر کی دہشت اور رعب خواہ مخواہ طاری کرتے رہتے تھے۔ واخرون ممن لابصیرۃ لہ فی الدین یرجفون باجتماع الکفار والمشرکین وتعاضدھم ومسیرھم الی ال مومنین فیعظمون شان الکفار بذالک عندھم ویخوفونھم (جصاص) 140۔ (کہ آپ ایسے نالائقوں سے اپنے شہر کو پاک کرکے رہیں) آیت کے اس ٹکڑے سے صاف ظاہر ہے کہ مسلم کنیزوں اور باندیوں سے بھی چھیڑ چھاڑ ایسی چیز نہ تھی، جسے گوارا کرلیا گیا تھا، یا جس کا انتظام نظر انداز ہوگیا تھا۔ (آیت) ” لئن ..... بھم “۔ فقہاء نے کہا ہے کہ مومنین کے درمیان وحشت ناک اف وہیں اور مومنین کو تکلیف پہنچانے والی خبریں پھیلانا اس کا مستوجب ہے کہ اس کا مرتکب سزاپائے اور شہر بدر کیا جائے، جب تک کہ اس سے توبہ نہ کرے۔ وفی ھذہ الایۃ دلالۃ علی ان الارجاف بال مومنین والاشاعۃ بما یغمھم ویؤذیھم یستحق بہ التعزیز والنفی اذا اصر علیہ ولم ینتہ عنہ (جصاص)
Top