Tafseer-e-Majidi - Adh-Dhaariyat : 30
قَالُوْا كَذٰلِكِ١ۙ قَالَ رَبُّكِ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْحَكِیْمُ الْعَلِیْمُ
قَالُوْا : انہوں نے کہا كَذٰلِكِ ۙ : یونہی قَالَ : فرمایا رَبُّكِ ۭ : تیرا رب اِنَّهٗ : بیشک هُوَ : وہ الْحَكِيْمُ : حکمت والا الْعَلِيْمُ : جاننے والا
وہ بولے کہ آپ کے پروردگار نے ایسا ہی فرمایا ہے، اور کچھ شک نہیں کہ وہ بڑا حکمت والا ہے، بڑا علم والا ہے،18۔
18۔ فرشتوں نے جب دیکھا کہ حضرت سارہ پر عالم اسباب ہی کی رعایت غالب ہے، تو جھٹ یہ یاد دلا دیا کہ یہ فرعون تو حضرت حق کے ہاں سے جاری ہوچکا ہے۔ وہی حضرت حق، جن کی حکمت اور جن کا علم ہر مخلوق کی حکمت اور علم پر غالب ہے۔ خاندان نبوت کے ایک رکن کے لیے یہ استحضار کافی سے زائد اور ہر دلیل سے قوی تر تھا۔ الحمد للہ کہ اس چھبیسویں پارہ کے ترجمہ و تفسیر کی نظر ثانی سے یوم شنبہ 26 محرم الحرام 1367 ؁ھ مطابق 9 دسمبر 1947 ء ؁ کو قبل عصر فراغت پائی اور نظر ثالث سے آج یکشنبہ 24 شعبان المعظم 1329 ؁ ھ مطابق 11 جون 1950 ؁ء کو بعد نماز چاشت۔
Top