Tafseer-e-Mazhari - Adh-Dhaariyat : 30
قَالُوْا كَذٰلِكِ١ۙ قَالَ رَبُّكِ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْحَكِیْمُ الْعَلِیْمُ
قَالُوْا : انہوں نے کہا كَذٰلِكِ ۙ : یونہی قَالَ : فرمایا رَبُّكِ ۭ : تیرا رب اِنَّهٗ : بیشک هُوَ : وہ الْحَكِيْمُ : حکمت والا الْعَلِيْمُ : جاننے والا
(انہوں نے) کہا (ہاں) تمہارے پروردگار نے یوں ہی فرمایا ہے۔ وہ بےشک صاحبِ حکمت (اور) خبردار ہے
قالوا کذلک قال ربک انہ ھو الحکیم العلیم .‘ فرشتے کہنے لگے تمہارے پروردگار نے ایسا ہی فرمایا ہے۔ بلاشبہ وہ بڑی حکمت (اور) بڑے علم والا ہے۔ قَالُوْا کَذٰلِکَ قَالَ رَبُّکِ : یعنی جو بات ہم نے کہی تیرے رب نے ایسا ہی فرمایا۔ ہم اللہ کی جانب سے تجھے خبر دے رہے ہیں۔ اَلْحَکِیْمُ : یعنی صفت میں حکیم ہے (اس کی صفت پر حکمت ہے) ۔ اَلْعَلِیْمُ : یعنی وہ ماضی کو بھی جانتا ہے اور مستقبل سے بھی واقف ہے ‘ اس لیے اس کا قول سچا اور فعل محکم (ناقابل شکست) ہے (اس کے خلاف نہیں ہوسکتا) ۔ الحمد اللہ چھبیسواں پارہ ختم ہوا
Top