Tafseer-e-Majidi - Al-A'raaf : 147
وَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ لِقَآءِ الْاٰخِرَةِ حَبِطَتْ اَعْمَالُهُمْ١ؕ هَلْ یُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ۠   ۧ
وَالَّذِيْنَ : اور جو لوگ كَذَّبُوْا : جھٹلایا بِاٰيٰتِنَا : ہماری آیات کو وَلِقَآءِ : اور ملاقات الْاٰخِرَةِ : حَبِطَتْ : ضائع ہوگئے اَعْمَالُهُمْ : ان کے عمل هَلْ : کیا يُجْزَوْنَ : وہ بدلہ پائیں گے اِلَّا : مگر مَا : جو كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ : وہ کرتے تھے
اور جن لوگوں نے ہماری نشانیوں کو اور آخرت کے پیش آنے کو جھٹلایا ان کے اعمال اکارت گئے اور ان کو بدلہ اسی کا ملے گا جو کچھ کہ وہ کرتے رہے ہیں،198 ۔
198 ۔ یعنی یہ سزا ان کو خواہ مخواہ ہرگز نہ ملے گی، تمام سر ان کا کفر ہی اس کا مقتضی ہوگا۔ (آیت) حبطت اعمالھم “۔ یہ سزا انہیں قیامت میں پہنچ کر ملے گی۔ جن جن اعمال پر انہیں دنیا میں بھروسہ اور ناز تھا قیامت میں دیکھیں گے تو وہ سب کے سب صفر محض ! ان کی کوئی وقعت کوئی قیمت ہی نہیں، ایمان سے خالی، اس لیے ہر اجر سے خالی، صحیح مقصد تو ان کا تھا ہی نہیں پھر نتیجہ بھی نیک کیسے نکلتا۔
Top