Tafseer-e-Mazhari - Ash-Shu'araa : 108
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ
فَاتَّقُوا اللّٰهَ : پس ڈرو اللہ سے تم وَاَطِيْعُوْنِ : اور میری اطاعت کرو
تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو
فاتقوا اللہ پس اللہ سے ڈرو یعنی اس کے عذاب سے بچو۔ واطیعون۔ اور میرا کہا مانو یعنی توحید خدا اور صرف اللہ کی عبادت کرنے کا جو میں تم کو حکم دے رہا ہوں اس کو مانو۔
Top