Tafseer-e-Mazhari - Ash-Shu'araa : 142
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ صٰلِحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ
اِذْ : جب قَالَ : کہا لَهُمْ : ان سے اَخُوْهُمْ : ان کے بھائی صٰلِحٌ : صالح اَلَا تَتَّقُوْنَ : کیا تم ڈرتے نہیں
جب ان سے ان کے بھائی صالح نے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں؟
اذ قال لہم اخوہم صلح الا تتقون۔ جب ان کے (نسبی) بھائی صالح نے ان سے کہا کیا تم (اللہ کے عذاب اور گرفت سے) نہیں ڈرتے
Top