Tafseer-e-Mazhari - Aal-i-Imraan : 88
خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ۚ لَا یُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَ لَا هُمْ یُنْظَرُوْنَۙ
خٰلِدِيْنَ : ہمیشہ رہیں گے فِيْهَا : اس میں لَا يُخَفَّفُ : نہ ہلکا کیا جائے گا عَنْھُمُ : ان سے الْعَذَابُ : عذاب وَلَا : اور نہ ھُمْ : انہیں يُنْظَرُوْنَ : مہلت دی جائے گی
ہمیشہ اس لعنت میں (گرفتار) رہیں گے ان سے نہ تو عذاب ہلکا کیا جائے گا اور نہ انہیں مہلت دے جائے گی
خٰلِدِيْنَ فِيْهَا : اس لعنت میں ہمیشہ رہیں گے یا آگ میں ہمیشہ رہیں گے آگ کا ذکر گو صراحۃ نہیں ہے مگر کلام اس پر دلالت کر رہا ہے (کیونکہ لعنت کے بعد دوزخ لازم ہے ) لَا يُخَفَّفُ عَنْھُمُ الْعَذَابُ : ان کے عذاب میں تخفیف نہیں کی جائے گی۔ وَلَا ھُمْ يُنْظَرُوْنَ : اور نہ ان کو مہلت دی جائیگی (کہ ٹھہر ٹھہر کر عذاب دیا جائے گا کچھ موقع دم لینے کا دیدیا جائیگا)
Top