Tafseer-e-Mazhari - Aal-i-Imraan : 94
فَمَنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ مِنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَؐ
فَمَنِ : پھر جو افْتَرٰى : جھوٹ باندھے عَلَي : پر اللّٰهِ : اللہ الْكَذِبَ : جھوٹ مِنْ بَعْدِ : سے۔ بعد ذٰلِكَ : اس فَاُولٰٓئِكَ : تو وہی لوگ ھُمُ : وہ الظّٰلِمُوْنَ : ظالم (جمع)
جو اس کے بعد بھی خدا پر جھوٹے افترا کریں تو ایسے لوگ ہی بےانصاف ہیں
فمن افتری علی اللہ الکذب پس اب جو لوگ اللہ پر دروغ بندی کریں گے اور دعویٰ کریں گے کہ اللہ نے اونٹ کا گوشت حضرت نوح اور حضرت ابراہیم کے لیے حرام کردیا تھا۔ من بعد ذالک اس کے بعد کہ ان کے قول کے خلاف خود توریت میں دلیل موجود ہے۔ فاولءِک ھم الظالمون پس یہی لوگ درحقیقت ظالم (حق ناشناس) ہیں جو حقانیت کے واضح ہوجانے کے بعد جھگڑا کرتے ہیں۔
Top