Jawahir-ul-Quran - Aal-i-Imraan : 94
فَمَنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ مِنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَؐ
فَمَنِ : پھر جو افْتَرٰى : جھوٹ باندھے عَلَي : پر اللّٰهِ : اللہ الْكَذِبَ : جھوٹ مِنْ بَعْدِ : سے۔ بعد ذٰلِكَ : اس فَاُولٰٓئِكَ : تو وہی لوگ ھُمُ : وہ الظّٰلِمُوْنَ : ظالم (جمع)
پھر جو کوئی جوڑے اللہ پر جھوٹ اس کے بعد تو وہی ہیں بڑے بےانصاف134
134 اللہ تعالیٰ کے اس واضح بیان سے یہودیوں کے جھوٹ اور کذب وافترا کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ اب اگر اس کے بعد بھی وہ غلط بیانی سے باز نہ آئیں اور بدستور اکابر انبیاء (علیہم السلام) اور آسمانی کتابوں پر افترا کرتے اور بہتان تراشتے رہیں تو یہ بہت بڑے ظالم ہیں کیونکہ وہ حق واضح ہوجانے کے بعد بھی اپنی شرارتوں سے باز نہیں آئے۔
Top