Tafseer-e-Mazhari - Az-Zukhruf : 78
لَقَدْ جِئْنٰكُمْ بِالْحَقِّ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَكُمْ لِلْحَقِّ كٰرِهُوْنَ
لَقَدْ جِئْنٰكُمْ : البتہ تحقیق لائے ہم تمہارے پاس بِالْحَقِّ : حق وَلٰكِنَّ اَكْثَرَكُمْ : لیکن اکثر تمہارے لِلْحَقِّ : حق کے لیے كٰرِهُوْنَ : ناگوار تھے
ہم تمہارے پاس حق لے کر آئے ہیں لیکن تم اکثر حق سے ناخوش ہوتے رہے
لقد جئنکم بالحق ولکن اکثرکم للحق کرھون ہم نے سچا دین تمہارے پاس پہنچایا ‘ لیکن تم میں سے اکثر آدمی سچے دین سے نفرت کرتے تھے۔ بِالْحَقِّ یعنی پیغمبر بھیج کر اور کتابیں اتار کر دین حق تم کو پہنچایا۔ اگر قال کی ضمیر اللہ کی طرف راجع قرار دی جائے تو یہ آیت اللہ کے مقولہ کا تتمہ ہوگی ‘ ورنہ یہ اللہ کی طرف سے دوزخیوں کو جواب ہوگا ‘ گویا فرشتوں کے جواب کے بعد اللہ خود یہ فرمائے گا۔ کٰرِھُوْنَ یعنی سچا دین اور اسکا اتباع تمہارے نفسانی میلان کے خلاف تھا ‘ اسلئے تم میں سے اکثر لوگ اس سے نفرت کرتے تھے۔
Top