Tafseer-e-Mazhari - Adh-Dhaariyat : 2
فَالْحٰمِلٰتِ وِقْرًاۙ
فَالْحٰمِلٰتِ : پھر اٹھانے والی وِقْرًا : بوجھ
پھر (پانی کا) بوجھ اٹھاتی ہیں
فالحملت وقرًا . پھر ان بادلوں کی جو (بارش کا) بوجھ اٹھاتے ہیں۔ بوجھ یعنی وہ ہوائیں جو بادلوں کا بار اٹھاتی ہیں یا وہ عورتیں جو نطفے اور حمل کا بوجھ اٹھاتی ہیں یا وہ بادل جو بارش کے پانی کو اٹھاتے ہیں یا ان کے (سماوی و ارضی) اسباب۔
Top