Tafseer-e-Mazhari - Al-Ghaashiya : 26
ثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا حِسَابَهُمْ۠   ۧ
ثُمَّ اِنَّ : پھر بیشک عَلَيْنَا : ہم پر حِسَابَهُمْ : ان کا حساب
پھر ہم ہی کو ان سے حساب لینا ہے
ثم ان علینا حسابھم . پھر ہمارے ہی ذمہ ان سے حساب لینا اور حسب درجۂ کفر ان کو عذاب دینا ہے۔ علٰی لزوم پر دلالت کر رہا ہے لیکن اللہ پر کوئی چیز لازم نہیں (یعنی بالذات لازم نہیں۔ ہاں اس نے کافروں کو معاف نہ کرنے کا وعدہ کرلیا ہے اس لیے اس وعدہ کی وجہ سے کافروں کو عذاب دینا اس پر لازم ہے) کیونکہ خدا پر کسی چیز کا وجوب اس کی شان الوہیت کے منافی ہے (لزوم سے عجز لازم آتا ہے اور ہر عجز سے اللہ پاک ہے ‘ اس لیے اس جگہ عَلٰی کا استعمال تاکید وعید کے لیے ہے) ۔ سور ۃ الغاشیہ ختم ہوئی ‘ بعونہٖ و منہٖ تعالیٰ
Top