Tafseer-e-Usmani - Al-Ghaashiya : 26
ثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا حِسَابَهُمْ۠   ۧ
ثُمَّ اِنَّ : پھر بیشک عَلَيْنَا : ہم پر حِسَابَهُمْ : ان کا حساب
پھر بیشک ہمارا ذمہ ہے ان سے حساب لینا13
13  یعنی جس نے اللہ کی طاعت سے روگردانی کی اور اس کی آیتوں کا انکار کیا وہ آخرت کے بڑے عذاب اور اللہ کی سخت ترین سزا سے بچ نہیں سکتا۔ یقینا ان کو ایک روز ہماری طرف لوٹ کر آنا ہے اور ہم کو ان سے رتی رتی کا حساب لینا ہے۔ غرض آپ ﷺ اپنا فرض ادا کئے جائیے اور ان کا مستقبل ہمارے سپرد کیجئے۔
Top