Madarik-ut-Tanzil - Al-Ghaashiya : 26
ثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا حِسَابَهُمْ۠   ۧ
ثُمَّ اِنَّ : پھر بیشک عَلَيْنَا : ہم پر حِسَابَهُمْ : ان کا حساب
پھر ہم ہی کو ان سے حساب لینا ہے
26 : ثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا حِسَابَھُمْ (پھر ہمارا ہی کام ان سے حساب لینا ہے) پس وہ ان کے اعمال پر ان سے محاسبہ فرمائے گا۔ اور ان کو ان کے اعمال کے مطابق بدلہ دے گا۔ عَلَیْنَایہ تاکید وعید کیلئے ہے وجوب کیلئے نہیں ہے اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کے ذمہ کوئی چیز لازم نہیں۔
Top