بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
Mazhar-ul-Quran - Ar-Ra'd : 1
الٓمّٓرٰ١۫ تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ١ؕ وَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ الْحَقُّ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یُؤْمِنُوْنَ
الٓمّٓرٰ : الف لام میم را تِلْكَ : یہ اٰيٰتُ : آیتیں الْكِتٰبِ : کتاب وَالَّذِيْٓ : اور وہ جو کہ اُنْزِلَ : اتارا گیا اِلَيْكَ : تمہاری طرف مِنْ رَّبِّكَ : تمہارے رب کی طرف سے الْحَقُّ : حق وَلٰكِنَّ : اور لیکن (مگر) اَكْثَرَ النَّاسِ : اکثر لوگ لَا يُؤْمِنُوْنَ : ایمان نہیں لاتے
(اے محبوب) یہ کتاب (یعنی قرآن) کی آیتیں ہیں اور وہ جو تمہاری طرف تمہارے پروردگار کی طرف سے اترا (یعنی قرآن) حق ہے و لیکن اکثر آدمی ایمان نہیں لاتے
المرا۔ حروف مقطعات میں سے ہے جس کا ذکر سورة بقرہ میں آچکا ہے۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس سورة کی آیتیں اور اس کے سوا جو تمام قرآن پاک کی آیتیں تم پر اتاری گئی ہیں وہ حق ہیں لیکن بہت لوگ اس کو نہیں مانتے اور اس پر ایمان نہیں لاتے۔
Top