Mazhar-ul-Quran - Al-Hajj : 36
وَ الْبُدْنَ جَعَلْنٰهَا لَكُمْ مِّنْ شَعَآئِرِ اللّٰهِ لَكُمْ فِیْهَا خَیْرٌ١ۖۗ فَاذْكُرُوا اسْمَ اللّٰهِ عَلَیْهَا صَوَآفَّ١ۚ فَاِذَا وَجَبَتْ جُنُوْبُهَا فَكُلُوْا مِنْهَا وَ اَطْعِمُوا الْقَانِعَ وَ الْمُعْتَرَّ١ؕ كَذٰلِكَ سَخَّرْنٰهَا لَكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ
وَ : اور الْبُدْنَ : قربانی کے اونٹ جَعَلْنٰهَا : ہم نے مقرر کیے لَكُمْ : تمہارے لیے مِّنْ : سے شَعَآئِرِ اللّٰهِ : شعائر اللہ لَكُمْ : تمہارے لیے فِيْهَا : اس میں خَيْرٌ : بھلائی فَاذْكُرُوا : پس لو تم اسْمَ اللّٰهِ : اللہ کا نام عَلَيْهَا : ان پر صَوَآفَّ : قطار باندھ کر فَاِذَا : پھر جب وَجَبَتْ : گرجائیں جُنُوْبُهَا : ان کے پہلو فَكُلُوْا : تو کھاؤ مِنْهَا : ان سے وَاَطْعِمُوا : اور کھلاؤ الْقَانِعَ : سوال نہ کرنے والے وَالْمُعْتَرَّ : اور سوال کرنے والے كَذٰلِكَ : اسی طرح سَخَّرْنٰهَا : ہم نے انہیں مسخر کیا لَكُمْ : تمہارے لیے لَعَلَّكُمْ : تاکہ تم تَشْكُرُوْنَ : شکر کرو
اور (ف 2) مسلمانو ! ہم نے تمہارے لیے قربانی کے ڈیل دار جانور اونٹ اور گائے ہیں اللہ کی نشانیوں میں سے کیے تمہارے لیے ان میں بھلائی ہے پس تم ایک پاؤں بندھے اور تین پاؤں سے کھڑا کرکے یا ذبح کرتے وقت بسم اللہ اللہ اکبر کہہ پھر جب وہ کسی پہلوپرگریں تو اس میں سے خود کھاؤ اور بےسوال والوں اور مانگنے والوں محتاجوں کو بھی کھلاؤ ، ہم نے اسی طرح چوپایوں کو تمہارے بس میں کردیا ہے تاکہ تم شکر کرو
(ف 2) ان آیتوں کا مطلب یہ ہے کہ والبدن ، موٹے جانور کو کہتے ہیں جس میں اونٹ اور گائے دونوں کو ٹھہرایا گیا ہے کہ نیاز کے فربہ جانوروں کو حج یا عمرہ کے سفر میں ساتھ رکھنا، اور نیاز کعبہ کی پہچان کے لیے ان کے گلوں میں پٹہ کا ڈالنا اللہ کی تعظیم کی نشانی ہے اور قربانی سے پہلے ضرورت ہے کہ وقت سواری اور دودھ کا قربانی کے بعد عقبی کے اجر کا تمہیں ان جانوروں سے نفع ہے۔ پس تم ہر ایک اونٹ کا ایک پاؤں باندھ کرتین پاؤں کھڑا کرکے انہیں قبلہ رو کھڑا کردیاجائے، اور بسم اللہ اللہ اکبر کہہ کر ان کی چھاتی میں زخم لگایاجائے اور اس زخم کے سبب سے جب وہ زمین پر کسی پہلوگرپڑیں اور ٹھنڈے ہوجائیں تو آگے کے حکم کے موافق ان کا گوشت قربانی کرنے والاشخص خود بھی کھاوے اور بےسوال والوں اور مانگنے والے محتاجوں کو بھی دیوے پھر فرمایا اللہ تعالیٰ نے ان چوپایوں کو تمہارے بس میں کردیا ہے کہ تاکہ اس کے شکریہ میں تم خالص دل سے اللہ کے نام کی قربانی کر۔
Top