Mazhar-ul-Quran - Faatir : 27
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً١ۚ فَاَخْرَجْنَا بِهٖ ثَمَرٰتٍ مُّخْتَلِفًا اَلْوَانُهَا١ؕ وَ مِنَ الْجِبَالِ جُدَدٌۢ بِیْضٌ وَّ حُمْرٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُهَا وَ غَرَابِیْبُ سُوْدٌ
اَلَمْ تَرَ : کیا تو نے نہیں دیکھا اَنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ اَنْزَلَ : اتارا مِنَ السَّمَآءِ : آسمان سے مَآءً ۚ : پانی فَاَخْرَجْنَا : پھر ہم نے نکالے بِهٖ : اس سے ثَمَرٰتٍ : پھل (جمع) مُّخْتَلِفًا : مختلف اَلْوَانُهَا ۭ : ان کے رنگ وَمِنَ الْجِبَالِ : اور پہاڑوں سے۔ میں جُدَدٌۢ بِيْضٌ : قطعات سفید وَّحُمْرٌ : اور سرخ مُّخْتَلِفٌ : مختلف اَلْوَانُهَا : ان کے رنگ وَغَرَابِيْبُ : اور گہرے رنگ سُوْدٌ : سیاہ
(اے مخاطب2) کیا تو نے نہ دیکھا کہ اللہ نے آسمان سے پانی اتارا پھر ہم نے اس سے مختلف رنگ کے پھول نکالے ، اور (اسی طرح) پہاڑوں میں مختلف رنگ کے راستے ہیں، بعض سفید اور بعض سرخ رنگ کے اور بعض کالے نہایت کالے۔
کیسے لوگ خدا سے ڈرتے ہیں۔ (ف 2) یہ ایک اور نشانی قدرت کی بیان فرمائی کہ ایک ہی پانی کے اثر سے سب میوے پیدا ہوتے ہیں لیکن جس میوہ کا رنگ اللہ تعالیٰ نے سرخ ٹھہرایا ہے اس کو پانی اپنے اثر سے سبز نہیں کرسکتا، اور سبز سرخ نہیں ہوسکتا، اسی طرح پہاڑوں کو بھی اللہ تعالیٰ نے رنگ برنگ پیدا کیا ہے اور ان میں رنگ برنگ کی گھاٹیاں رکھی ہیں یہی حال انسان، چارپایوں اور کیڑے پتنگوں کا ہے۔ پھر فرمایا اللہ کی ان قدرتوں کو دیکھ کر وہی لوگ اللہ سے ڈرتے ہیں جو یہ جانتے ہیں اس میں سب قدرتیں ہیں وہ نافرمان لوگوں کی گرفت کرلینے میں بڑازبردست ہے اور فرمانبرداروں کے گناہوں کے معاف کردینے میں بڑاغفور رحیم ہے۔
Top